فلمی دنیا

تلگو فلموں کے مشہور اداکار رام چرن کورونا سے مثبت پائے گئے

تلنگانہ:29/ڈسمبر(اردودنیانیوز) تلگو فلموں کے مشہور اداکار رام چرن کورونا سے مثبت پائے گئے ۔چرن جو سابق مرکزی وزیر و تلگو فلموں کے سوپر اسٹار چرنجیوی کے فرزند ہیں نے اس وبا سے متاثر ہونے کی سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر کے ذریعہ توثیق کی۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ کوویڈ 19سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد انہوں نے گھر پرخود کو الگ تھلگ کرلیا ہے ۔ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد ہی صحت یاب ہوجائیں گے ۔تلگواداکار نے چند دنوں قبل ان کے ساتھ رابطہ میں آنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا کورونا کا معائنہ کروالیں۔انہوں نے کہا کہ وہ سوشیل میڈیا پر اپنی صحت کے بارے میں جلد ہی اطلاعات دیتے رہیں گے ۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ان کے والد چرنجیوی بھی کوویڈ19سے مثبت پائے گئے تھے اور وہ صحت مند بھی ہوگئے ۔ان کے اس مرض سے متاثر ہونے پر تنازعہ پیداہوگیا تھا کیونکہ ان کے ساتھیوں نے خراب آرٹی۔پی سی مشین کو اس کیلئے ذمہ دار قراردیاتھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button