قومی خبریں

’توجہ ہٹاو ، جھوٹ پھیلاو ، شورکرکے حقائق کو چھپاو‘ راہول گاندھی کا مرکزی حکومت پر نشانہ

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافہ پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ توجہ ہٹانا ، جھوٹ پھیلانا اور حقائق چھپانا اس حکومت کی پالیسی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ویکسین کم ہو رہی ہے اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مرکزی حکومت کی پالیسی ہے کہ توجہ ہٹاو ، جھوٹ پھیلاو ، شور مچا کر حقائق چھپاو۔کانگریس لیڈر نے مرکزی حکومت کے خلاف یہ الزام اس وقت لگایا ہے جب منگل کو بی جے پی نے ایک ’ٹول کٹ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ کانگریس وزیر اعظم نریندر مودی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ کہ کورونا کے 267334 نئے کیسز درج ہونے کے بعد ، بدھ کے روز ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25496330 ہوگئی۔ جبکہ مزید 4529 افراد کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 283248 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button