
پٹنہ:(اردودنیا.اِن)آر جے ڈی کے ریاستی نائب صدر ڈاکٹر تنویر حسن اور ریاستی ترجمان چترنجن گگن نے سابق ممبر پارلیمنٹ اور آر جے ڈی رہنماشہاب الدین کی صحت کے تئیں غفلت برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔آر جے ڈی رہنماؤں نے کہاہے کہ دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ہاڑ جیل انتظامیہ نے شہاب الدین کے ساتھ سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاہے کہ 21 اپریل کوکورونا مثبت پایا جانے کے بعد بھی معمولی سطح پر علاج مہیا کیا گیا تھا۔
صورتحال بگڑ جانے کے بعد انہیں دہلی کے دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جبکہ تین دن پہلے ، دہلی ہائی کورٹ نے جیل انتظامیہ کو ان کے ساتھ بہتر سلوک کرنے اور کنبہ کے ممبروں سے بات کروانے کی ہدایت دی تھی۔وزیراعلیٰ نتیش کمار نے سابق رکن پارلیمنٹ شہاب الدین کے کوروناسے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ ایک طویل عرصے سے سیوان سے ایم ایل اے اور رکن پارلیمنٹ تھے۔ وزیر اعلیٰ نے خدا سے دعا کی ہے کہ وہ مرحوم کی روح کو سلامتی عطا کرے اورغم کی گھڑی میں کنبہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا کرے۔



