جرائم و حادثات

تین سال قبل نابالغہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے مرتکب4 نابالغ ملزم کو عمر قید

تمام لڑکے اسے گھیسٹ کر کھیت میں لے گئے ، اور اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی
istock

رانچی پوکسو عدالت کا فیصلہ

رانچی: (اردودنیا.اِن)منگل کو رانچی کی پوکسو کم چلڈرن کورٹ نے 4 نابالغ ملزموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، اسے یہ سزا ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے معاملے میں دی گئی ہے۔خیال رہے کہ نابالغ کو سنائی جانی سب سے بڑی سزا ہے۔ جب کہ اسی معاملہ میں دو دیگر دو نابالغ جن کی عمر 16 سال سے کم ہے ، کوجووینائل جسٹس بورڈنے رہا کردیا ہے ،

البتہ اہل خانہ سے 10-10 ہزار روپے کا بانڈ اور مستقبل میں اس طرح کی غلطی کے عدم اعادہ کی تنبیہ دے کر رہا کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ 30 اپریل 2018 کو چانہو کی نابالغہ کے ساتھ چھ نابالغ لڑکوں نے اجتماعی عصمت دری کی تھی، پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق متاثرہ لڑکی نے کہا کہ 30 اپریل کو جب وہ گھر سے قضائے حاجت کیلئے نکلی تھی ، تو تمام ملزمان پہلے سے ہی کھیت کے قریب موجود تھے۔

تمام لڑکے اسے گھیسٹ کر کھیت میں لے گئے ، اور اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی ۔ ملزمان نے نابالغہ کو یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر اس نے واقعے کے بارے میں کسی کو بتایا تو وہ اسے جان سے مار ڈالیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button