

نیویارک:(ایجنسیاں) امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منیاپولیس میں پولیس آپریشن میں سیاہ فام امریکی جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے تقریباً ایک سال بعد اس کے کنبے کو 27 ملین ڈالر معاوضے کے طور پر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریاست مینیسوٹا کے اس بڑے شہر کی سٹی کونسل نے اس ریکارڈ معاوضے کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
پچھلے سال 25 مئی کو فلوئیڈ کی ایک پولیس اہلکار کے ہاتھوں موت کے بعد ، اس کے خاندان نے شہری انتظامیہ اور اس کارروائی میں ملوث چار پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔
اس واقعہ میں منیاپولیس کی شہری انتظامیہ پر شدید تنقید سامنے آئی تھی اور کہا جا رہا تھا کہ پولیس کے خطرناک اور بہیمانہ رویے کے خلاف کارروائی کرنے اور اپنے پولیس افسران کی مناسب تربیت میں یہ ناکام رہی ہے۔



