بین ریاستی خبریں

جامعہ نور الاسلام چٹگوپہ میں تقریب تکمیل حفظ

گلبرگہ :5/جنوری (اردودنیانیوز)جامعہ نور الاسلام چٹگوپہ میں حافظ سید عبداللطیف صاحب اشاعتی امام وخطیب مسجد رحمٰن چٹگوپہ کے فرزند سید عبدالرحمٰن کے تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی مولانا محمدتصدق ندوی بانی ومہتمم نے آخری سبق سن کر قرآن پاک کا تکمیل کیا ،والد حافظ سید عبداللطیف اشاعتی اور تایا جناب سید عارف مرشد گلبرگہ نے حافظ سید عبدالرحمٰن اور انکے استاد مولانا حافظ محمدفیصل نواز حسامی کی گُل پوشی کی اور بارگاہ رب العزت میں اس نعمت عظمیٰ کے عطا ء ہونے پر شکر بجا لایا مولانا محمد تصدق ندوی ودیگر ادساتذہ کرام نے والدین کو مبارک بادی پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ،تکمیل قرآن کے بعد مولانا محمدتصدق ندوی نے خصوصی دعا فرمائی۔

خبریں  مضامین مراسلہ میل کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button