بین ریاستی خبریں

جب کرونا پازیٹوخاتون آخری رسوما ت سے قبل اٹھ کھڑی ہوئی!

بارہ متی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا کے بارہ متی ضلع کی رہنے والی ایک بزرگ خاتون آخری رسومات سے قبل ارتھی سے اچانک کھڑی ہوئی۔ 76 سالہ خاتون کا تعلق بارہ متی کے گاؤں مدھالے سے ہے۔ اس مذکورہ خاتون کو مردہ سمجھ لیا گیا تھا اور اس کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھی ۔

شکونتلا گائک واڑ نامی اس خاتون کچھ دن پہلے کورنا پازیٹو ہوئی تھی۔ یہ خاتون کورونا سے متاثر ہونے کے بعد سے گھر میں ہو م آئی سولیشن میں تھی ، لیکن اس کی طبیعت بگڑ گئی، بعد میں اسے نجی اسپتال میں داخل کرنے کے لئے 10 مئی کو اسپتال لایا گیا ، لیکن اہل خانہ کو اس خاتون کے لئے بیڈ نہیں ملا۔

رپورٹ کے مطابق اہل خانہ ایمبولنس میں بیڈ کا انتظار کررہے تھے کہ اسی دوران وہ بیہوش ہوگئی، اہل خانہ کو لگا کہ خاتون کی موت ہوگئی ہے، خاتون کو گھر لے آئے اور آخری رسومات کی تیاری کرنے لگے ،اسی دوران خاتون رونے لگی ، اوراپنی آنکھیں کھولیں، یہ دیکھ کر آس پاس کے لوگ حیرت زدہ ہوگئے اور پھر فوری طور پر اسپتال لیکر پہنچے پولیس اہلکار سنتوش گائکواڑ نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button