بین ریاستی خبریں

جلگاؤں : اندھیروں سے اُجالے کی طرف ،حلقہ  خواتین کے خطاب عام

ملک  عزیز کا ہر گوشہ ہمیں برائیوں سے پاک اور خواتین کے لیے محفوظ بنانا ہے۔حلقہ  خواتین کے خطاب ِ عام میں ساجدہ پروین صاحبہ نے اپنے عزائم کا اظہار کیا۔

جہالت کے اندھیروں سے ,
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): جماعت اسلامی ہند،مہاراشٹر کی ریاست گیر مہم ”اندھیروں سے اُجالے کی طرف“کے ضمن میں جماعت اسلامی کی ہرشاخ ہر شعبہ اپنی ا بساط بھر کوششیں کرررہا ہے کہ کسی طرح ہم اپنے وطنی بھائی بہنوں تک اسلام کا نور پہنچا سکیں۔جماعت اسلامی کے مختلف شعبوں میں ایک اہم شعبہ ہے خواتین کا، اس شعبہ کی جانب سے بھی مختلف سرگرمیاں خواتین کے لیے کی جاتی ہیں۔اسی کی ذیلی شاخ GIO(گرلز اسلامک آرگنائزیشن)مسلم طالبات اور مسلم نوجوان لڑکیوں میں اسلامی حمیت کا کام کررہی ہیں۔

حال ہی میں جماعت اسلامی مہاراشٹر کی جانب سے ریاست گیر مہم ”اندھیروں سے اُجالے کی طرف“کا افتتاح عمل میں آیا۔اس بابت خواتین ِ اسلام کو بھی اپنی اپنی استطاعت کے مطابق کوشش سے وطنی بہنوں تک اسلام کے نور کو پہنچانے کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں اسی کی ایک کڑی جلگاؤں کے مسلم اکثریتی علاقائ مہرون میں واقع ڈاکٹر علامہ اقبال ؒ ہال،اقبال کالونی میں ایک خطاب ِ عام کا انعقاد کیا گیا۔جس کا آغاز عماّرہ بنت ِ

ساجد نے سورۃ البقرہ کی آیات کی تذکیر سے کیا۔خطاب عام کی غرض غائیت اور افتتاحی کلمات جماعت اسلامی،حلقہئ خواتین کی مقامی ناظمہ نسرین محمود خان نے پیش کیے۔بعد ازیں چھوٹے بچوں (CIC)کے ذریعہ ایک TABLOپیش کیا گیا جس سے ان ننھنے منّوں نے حاضرین کی توجہ اور دادوتحسین خوب حاصل کی۔جماعت اسلامی ہند،حلقہئ خواتین کی مہاراشٹر صوبہ کی سیکریٹری محترمہ ساجدہ پروین صاحبہ نے خطاب عام میں موجود خواتین کی غیر معمولی تعداد دیکھ کرکہا ”آپ کی حاضری ہی اس بات کی غماّز ہیکہ آپ اس دنیا کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر اللہ کے نور اور سلامتی کی طرف لانے کے لیے خود کو تیار پاتی ہیں۔پیاری بہنو!ہم جانتی ہیں کہ انبیاء ؑ نے اپنے مشن اور ذمہ داری کو بخوبی انجام دیا ہے،

نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ نے اس مشن کو مزید تقویت دی آپؐ کے بعد صحابہ ؓ،تابعین،تب تابعین ؒ،اولیاء کرام ؒ غرض ہر ایک نے اس کار خیر میں اپنا کردار ادا کیا،ہم یہ بھی جانتی ہیں کہ اسلام کے چراغ کو جہاں ہمارے مَردوں نے اپنے پسینے سے سینچا اور تو ہماری عزیم المرتبت خواتین نے بھی اپنے خون ِ جگر سے اس کی آبیاری کی ہے۔

آج ہمیں اپنی باری کا کام انجام دینا ہے اور تا دم ِ آخر۔ہم سبزی والی بہن،دودھ والی،یا کسی اور تعلق سے ہمارے رابطے میں آنے والی کسی بھی وطنی بہن تک اسلام کی باتیں بڑے پیار اور اپنائیت کے انداز میں پہنچانے کا کام کریں۔ ممکن ہے اسلام کے متعلق پھیلائے گئے غلط پروپگنڈے کو ختم کرنے میں ہماری اس کوشش سے ایک فکر بنے جو اسلام کے لیے ساز گار اور معاون ثابت ہوں نیز موجودہ تعصّب کا خونی ماحول اپنا چہرہ صاف کرکے انسانی خد وخال دوبار حاصل کرلے۔

موجودہ تناظر میں ملک عزیز کے کسی علاقہ،کسی خطہ یا گوشہ میں کہیں بھی بہن،بیٹی محفوظ نظر آتی،دلّی کے دل دہلانے والے معاملات ہمارے سامنے ہیں۔لہٰذاہمیں اس ملک کو اوّلاً اور ثانیاً پوری دنیا کو اسلام کے محفوظ اُجالے میں لانا ہے۔“نظامت عرشی ایم اقبال نے انجام دی،عائشہ ظفر خان کے کلمات شکریہ اور دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔کامیابی کے لیے حلقہ خواتین کی جلگاؤں شاخ،GIO کی طالبات وغیرہ نے کوششیں کیں۔

مزید خبریں

 

متعلقہ خبریں

Back to top button