تلنگانہ کی خبریں

جمعیتہ علماء ضلع وقارآباد کو باوقار ایوارڈمحبوب نگر میں منعقدہ تقریب میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اورحامد محمد خان کے ہاتھوں ایوارڈ

لاک ڈاؤن کے دؤران انسانی خدمات پر مجلس علمیہ تلنگانہ کی جانب سے جمعیتہ علماء ضلع وقارآباد کو باوقار ایوارڈمحبوب نگر میں منعقدہ تقریب میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اورحامد محمد خان ہاتھوں ایوارڈ

جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی مسلسل رفاہی و فلاحی خدمات بالخصوص کورونا وباء کے دؤران نافذ لاک ڈاؤن میں بلاتفریق مذہب انجام دی گئیں انسانی خدمات کے اعتراف میں آج مجلس علمیہ تلنگانہ وآندھرا پردیش اور مدرسہ سراج العلوم محبوب نگر کی جانب سے انٹرنیشنل اسکول کیمپس،بھوت پور روڈ محبوب نگر میں منعقد ہ ایک باوقار تقریب میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ترجمان کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ و ناظم مدرسہ المعہد العالی اور جناب حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و آندھرا پردیش کے ہاتھوں صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی کو”ایوارڈ برائے قومی،انسانی فلاحی وملی خدمات "پیش کیا گیاتوصیفی سنداور شال پوشی بھی کی گئی۔

اس تقریب میں جناب افضل بیابانی سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ و سابق صدر نشین ریاستی وقف بورڈ، جناب آصف عمری ملی صدر جمعیت اہلحدیث حیدرآباد اور مولانا امیر اللہ خان ناظم مدرسہ سراج العلوم محبوب نگر کے علاوہ کئی دیگر شخصیات شریک تھیں۔ یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہوگا کہ لاک ڈاؤن کے دوماہ کے دؤران جمعیتہ علماء ضلع وقارآباد کیجانب سے تانڈور کے بشمول کئی مواضعات میں اشیائے خوردو نوش پر مشتمل3,200/ راشن کٹس مستحقین اور پریشان حال خاندانوں تک پہنچائی گئی تھیں ساتھ ہی محکمہ پولیس، محکمہ صحت کے ملازمین کیلئے پی پی ای کٹس،مستحق مریضوں تک مختلف اقسام کی ادویات،مولوی طبقہ کیلئے دو ماہ کا راشن نقد رقم کے علاوہ عیدالفطر کے موقع پر ملبوسات اور 1,000/راشن کٹس تقسیم کیے گئے تھے جس پر 35/لاکھ روپئے صرف کیے گئے تھے۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دؤران ان امدادی اشیاء کی تقسیم کیلئے تعاون کرنے والے اہل خیرافرادکا وہ شکریہ ادا کرتے ہیں اور ساتھ ہی جمعیتہ علماء ضلع وقارآباد کے تمام عہدیداران و اراکین کی خدمات بھی لائق ستائش ہیں اور یہ باوقارایوارڈ جمعیتہ علماء ضلع وقارآباد سے وابستہ تمام برادارن کے نام معنون ہے اور اس ایوارڈ و توصیفی سند کے حصول کے بعد ہماری ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے

صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیتہ علماء ضلع وقارآباد کی جاریہ رفاہی، فلاحی اور دیگر انسانی خدمات کے دائرہ کو مزید وسعت دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button