
سری نگر:(اردودنیا.اِن)جموں و کشمیر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے درمیان ، ویکسینیشن کی رفتار کم ہوگئی ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے ساتھ ہی عام لوگوں نے ویکسین لینا تقریباََ بند کردیا ہے ، جس کی وجہ سے ویکسین لگانے کے اعداد و شمار میں 50 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔ایس ایم ایچ ایس ہسپتال ، سری نگر کے سب سے بڑے ہسپتال میں واقع کوویڈ ویکسین سینٹر آج تقریباََ خالی ہے۔
اس مرکز کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق جہاں رمضان کے مہینے سے پہلے ہر روز 250 سے 300 افراد ٹیکے لگانے آتے تھے۔ رمضان کے ایام کی وجہ سے اب یہ کم ہوکر 60-70 ہوچکا ہے اور ان میں سے بیشتر وہ بھی ہیں جو یا تو میڈیکل فرنٹ لائن ورکر ہیں یا کوئی اور خوراک لینے جارہے ہیں۔محکمہ صحت کے اعدادوشمارکے مطابق پوری ریاست میں اس کی کمی دیکھی جارہی ہے۔
جہاں رمضان سے پہلے روزانہ 45 ہزار سے زائد افراد کوویکسین دی جارہی تھی۔اسی وقت 14 اپریل کو رمضان کے پہلے دن یہ تعداد 31 ہزار تک پہنچی اور اس کے بعد سے اب تک یہ مسلسل کم ہورہا ہے۔



