
جموں: (اردودنیا.اِن)جموں وکشمیرمیں مبینہ طورپرغیر قانونی طورپرمقیم بنگلہ دیش اور میانمار سے روہنگیا خاندانوں کو وطن واپس بھیجنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد اہل خانہ خوفزدہ ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی بی جے پی حکومت کے اس فیصلے پر بھی سیاست تیزہے۔گذشتہ کئی دہائیوں سے مرکزی وزارت داخلہ کے بنگلہ دیش اور میانمار سے غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیش اورمیانمارسے روہنگیا خاندانوں کو بھیجنے کے فیصلے کے بعد ان خاندانوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں میں غیر قانونی طور پر مقیم ان خاندانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا اور تقریباََ155 روہنگیاؤں کو جموں کے ہیرا نگر میں واقع حراستی مرکز بھیج دیاگیا،جب کہ پچھلے سال وزیراعظم نے دعویٰ کیاتھاکہ کہیں ڈیٹینشن کیمپ نہیں ہے۔ اس کااتوار کے روز جموں میں تقریبا نصف درجن بستیوں پر اثر پڑا۔اتوار کی صبح سے ہی ان تمام بستیوں میں خاموشی تھی اور لوگ اپنا سامان ڈھکنے کے بعد ایک جگہ جمع ہونا شروع ہوگئے۔
ان خاندانوں کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے ملک میں داخلی حالات کے خوف سے جموں وکشمیر میں بیٹھے ہوئے تھے ، لیکن جس طرح سے ان کنبوں کو واپس بھیجنے کا عمل شروع ہوا ہے ، وہ خوفزدہ ہیں اور اس کنبہ کا مطالبہ ہے کہ جموں میں رہنے والے ایسے تمام خاندانوں سے ایک ساتھ واپس بھیجاجاناچاہیے۔مرکزی وزارت داخلہ کے حکم پر ، جموں انتظامیہ نے ان مہاجرین کی کارروائی تیز کردی تھی۔
ان خاندانوں کوجموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں بلایا گیا ، جہاں ان کے پاس پڑی تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی۔اس تفتیش کے بعد بنگلہ دیش اور میانمار سے لگ بھگ 155 شہریوں کو جموں کے ہیرا نگر میں واقع حراستی مرکزبھیج دیاگیاہے۔مرکزی حکومت کے اس اقدام کے بعد جموں کی ہیرا نگر جیل کے تمام قیدیوں کو کٹھوعہ جیل بھیج دیا گیا ہے اور ہیرانگر کی جیل کو حراستی مرکز بنایا گیا ہے ، جہاں ان شہریوں کو رکھا گیا ہے۔ اب یہ دعویٰ کیاجارہاہے کہ ہیرا نگر میں ایسے تمام شہریوں کی حوالگی کا عمل مکمل ہوگا۔



