جنگاؤں میں میں عظیم الشان مشاعرہ
جنگاوُں: (محمد عابد فیصل قریشی)تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی ایمپلائز سرویس ایسوسی ایشن شاخ ضلع جنگاؤں کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔
کنوینرِ مشاعرہ محمد خواجہ مجتہدالدین کی تفصیلات بموجب یہ مشاعرہ پورنِماگارڈن فنکشن ھال ، گنڈلہ گڈہ جنگاٶں میں 13 فبروری 2021 ٕ ، بروز ہفتہ ، 00-8 بجے شب مولانا عبد الحفیظ صاحب قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔
ڈائریکٹر تلنگانہ اردو اکیڈمی جناب محمدغوث صاحب بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے
اس مشاعرے میں بحیثیت مہمان خصوصی جناب محمد غوث ڈائرکٹر اردو اکیڈمی تلنگانہ ،ضلع کلکٹر جنگاؤں محترمہ نکھیلا، اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ونود کمار صاحب، ریاستی صدر ٹی میسامحمد فاروق احمد، ریاستی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری محمد توفیق الرحمن، ابولفتح فضل اللہ،موظف پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج، ڈاکٹر بہادر علی، محمد صمد کونسلر ،مسیح الرحمن معاون رکن بلدیہ کے علاوہ محمد مجیب الرحمن محمد صادق علی، محمد انور، محمد جمال شریف، عبدالمتین اطہر، عبدالماجد افسر، خواجہ شریف، محمد انور شریف، محمد عابد فیصل، محمد اظہر الدین، محمد تحسین، محمد صمدنواب، سید اصغر بحثیت خصوصی مدعوئین اس مشاعرہ میں شرکت فرمائیں گے۔
میزبان شعرأ
ڈاکٹر رحیم رامش اور راحل کریمنگری کے علاوہ مختلف اضلاع کے نامور شعرائے کرام۔۔ صابر کاغذ نگری کاغذنگر عسکر نرملی نرمل اجمل محسن ورنگل امجد کریمنگری کریمنگر شاکر کریمنگری کریمنگر آسی چمپارنیبہار کے علاوہ مہمان مزاحیہ شعرائے کرام چچا پالموری محبوبنگر شاہد عدیلی حیدرآباد وحید پاشا قادری حیدرآباد سردار اثر حیدرآباد اپنا کلامپیش فرمائیں گے۔
مشاعرہ کی نظامت راحل کریمنگری کرینگے ۔ کنوینر مشاعرہ محمد خواجہ مجتہدالدین اور معاون کنوینر محمد انکشاولی نے تمام اہلیانِ جنگاٶں ، محبانِ اردو ، ادب نواز سامعین ، اور اہل ذوق احباب سے گزارش کی ہے کہ کثیر تعداد میں شرکت فرما کر اپنی علمی ، ادبی اور اردو دوستی کا ثبوت دیں ۔ مشاعرہ کو کامیاب بنائیں.




