تلنگانہ کی خبریں

جنگاؤں : 72 ویں جشن جمہوریہ میں ریاستی وزیر ایرابیلی دیاکر راؤ نے شرکت کی۔

جنگاؤں : 72 ویں جشن جمہوریہ میں ریاستی وزیر ایرابیلی دیاکر راؤ نے شرکت کی۔

وزیر

جنگاوُں:26جنوری ( محمد عابد فیصل قریشی) وزیر برائے  ریاستی پنچایتی راج  دیہی ترقیات و فراہمی آب ، ایرابیلی دیاکر راؤ نے جنگاؤں کے پالاکورتی منڈل کے موضع  گوڈور میں 72 ویں جشن جمہوریہ کی تقاریب  میں شرکت کی اور وہاں کے سرپنچ کوموریا نے پرچم لہرایا۔  بعد ازاں وزیر  موصوف نے میں موضع گوڈور کے موکشا دھرما ہندو  شمشان گھاٹ ٹرسٹ ، روایتی  فنکاروں کی تنظیم نے  جگہ، گاڑی اور فریزر عطیہ دہندگان کے ایک گروپ کے تعاون سے ،مکمل کئے گئےشمشان گھاٹ کو کچھ عطیہ دہنگان کی عطا کردہ آخری رسومات کے دوران استمال کی جانے والی گاڑی کا افتتاح کیا۔  بعد میں اسی گاؤں میں دیہی نوعیت کے پارک کا افتتاح کیا۔
وزیر
 وزیر ایرابیلی دیاکر راؤ نے کہا کہ آزادی گاندھی جی نہرو اور سبھاش چندر بوس جیسے بہت سے مجاہدوں  کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ وزیر نے کہا کہ امبیڈکر کے کوششوں کا نتیجہ میں ہمیں دستور ملا ہے۔ امبیڈکر کے خواب کی تعبیر کے ایک حصے کے طور پر وزیر اعلی کے ۔سی۔ آر کے ذریعے ہی تلنگانہ کی ترقی ممکن ہوگی۔  کے سی آر کا مقصد دیہات کے تمام شعبوں کو ترقی دینا ہے۔
 حکو مت دیہی ترقی کے لئے ہر ماہ 308 کروڑ روپے جاری کررہی ہے۔  وزیر نے بتایا کہ اس کے ساتھ دیہات کی ترقی کے لئے فنڈز کی کمی نہیں ہے۔  رعیتو بندھو رعیتو بیما  جیسی اسکیمیں کسانوں کیلئے نعمت ہے۔  کسانوں کو آبی سربراہی ، اور 24 گھنٹے مفت بجلی کی فراہمی کا اعزاز   کے سی آر کو حاصل ہے۔
مشن بھگی رتھی اسکیم ملک کے لئے ایک مثالی ہے۔مرکزی حکومت کے ذریعہ کسان مخالف قوانین لاگو کرنے پر اسکی مخالفت کی جائے۔ وزیر اعلی۔نے  کرونا بحران کے دوران فلاحی اسکیمیں مہیا کرکے  عظیم شخصیت کا ثبوت دیا ہے۔وزیر ایربیلی نے کہا کہ گوڈور میں  پہلےشمشان گھاٹ کا افتتاح کرنا انکے لئے باعث مسرت ہے۔
شمشان گھاٹ کو ایک مثالی طور پر قائم کرنے والے سرپنچ ، سابق سرپنچ اور دیہاتیوں کی وزیر موصوف نے ستائش کی ۔  گیندے سومیا نے گندے لکشمما رامیا کی یاد میں آدھے ایکڑ اراضی وقف کی۔ وینکاٹا نرسمہاریڈی نے گوڈور اور آس پاس کے دیہات میں استعمال کے لئے پراماپدا گاڑی تیار کرنے کے لئے 2 لاکھ ، یلا مورتی نے 1،60،000 روپے ، پجاری راماکانت نے 50،000 ، چننا رام ریڈی نے 25،000 اور پونالہ سومیریڈی نے 25،000 روپے جمع کرکے گاڑی خریدی ۔ گاڑی کے لئے درکار شیڈ کو  کنٹا سری کانت نے تعمیر کیا ۔اگر کوئی  شخص اس گاڑی کو استعمال کرنا چاہتا ہے تو اسکو ڈرائیور کا خرچہ  500 اور گاڑی کی خرچہ 500 کے ادا کرنا ہوگا۔
 وزیر نے گڈور کے شمشان گھاٹ کی تعریف کی ، جو گاؤں والوں  کے تعاون سے تعمیر کیا گیا ، جو پوری ریاست کے لئے ایک مثالی ہے۔ وزیر ایرابیلی  نے اس حقیقت کی تعریف کی گاوں میں کافی تعداد میں عطیہ دہندگان ہیں اور جو لوگ پہل کرتے ہیں وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ناممکن کچھ بھی نہیں ہے۔  وزیر نے عطیہ دہندگان  اور امداد کرنےوالوں کو سراہا ۔ اس سے قبل دیہاتیوں نے وزیر کا پرتباک استقبال کیا۔ اس تقریب میں  عوامی نمائندوں ، مقامی عوام  نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button