ملازمین لگن کے ساتھ فرائض کو انجام دیں۔ضلعی کلکٹر محترمہ کے نکھیلا
جنگاوُں : 26 جنوری (محمد عابد فیصل قریشی)ضلع جنگاؤں میں بروز منگل یوم جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔آج صبح ضلع کلکٹر نے دفتر ضلع کلکٹریٹ میں قومی پرچم لہرایا۔ پولیس نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب میں کہا کہ گذشتہ سال سے کورونا وبا کی وجہ سے اس پر قابو پانے کیلئے جسماجی فاصلے کی برقراری کیلئے کوئی بھی تقریب کو بڑے پیمانے پر نہیں منایا گیا۔
اب کورونا ٹیکہ اندازی کی دستیابی ممکن ہوئی ہے جسکی وجہ سے ماسک نہ پہننے کے دن آنے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمت ملنا کسی نعمت سے کم نہیں یہ انکی خوش قسمتی ھیکہ آپ کو عوام کی خدمت کا اچھا موقع ملا ہے۔ موثر خدمات انجام دیکر عوام کا دل جیتنا چاہئے۔ اس موقع پر انھوں نے اسکولی طلباء میں بطور تحفہ کتابیں قلم چاکلیٹس تقسیم کئے اور یوم جمہوریہ کی مبارک باد دی۔
اس پروگرام میں ضلع ایڈیشنل کلکٹر بھاسکر راؤ ، عبدالحمید صاحب ، تحصیلدار رویندر ، کلکٹریٹ اے او انڈالو ، سپرنٹنڈنٹ ، عملہ اور دیگر نے شرکت کی۔
72 ویں جشن جمہوریہ تقاریب کا انعقاد منی اسٹیڈیم دھرماکانچا میں عمل میں لایا گیا۔ ضلع کلکٹرنے منی اسٹیڈیم پہنچ کر بابا صاحب امبیڈکر اور مہاتما گاندھی کی تصاویر پر پھولوں کا ہار چڑھاکر اور انکو خراج عقیدت پیش کیں۔ قومی پرچم لہرا کر پولیس کی سلامی قبول کی۔ انہوں نے ضلع میں مختلف محکمہ جات کے فلاحی اسکیمات و منصوبوں پر عمل درآمد اور پیشرفت پر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ اس کے بعد اسکولی طلباء کے ذریعہ پیش کردہ ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔پروگراموں نے عہدیداروں کا دل موہ لئے۔
۔
اس موقع ضلع پرجا پریشد کے صدر نشین پاگالا سمپت ریڈی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ستیانارائن ، ڈی سی پی سرینواس ریڈی ، ایڈیشنل کلکٹر ا ے۔ بھاسکر راؤ ، عبدالحمید ، زرعی مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین بلدے وجیہ، لائبریری کے چیئرمین ایڈاویلی کرشناریڈی ، ضلعی عہدیداروں عوامی نمائندوں اور عوام نے شرکت کی۔اور پروگرام کو اردو میں محمد صادق صاحب نے ترجمہ کرکے سامعین کو سنایا.





