

حیدرآباد (ای میل) آندھرا پردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی سالگرہ کے موقع پروزیراعظم مودی،مرکزی وزرا، اسپیکر لوک سبھا اور دیگر اہم شخصیات نے مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹر کے ذریعہ دی گئی سالگرہ کی مبارکباد میں ان کی طویل عمر تک صحت مندی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔اسپیکر اوم برلا نے بھی ان کو تلگو زبان میں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے بھی جگن کو مبارکباد پیش کی۔ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے کئی پروگراموں اور تقاریب کا اہتمام کیاگیا۔وائی ایس آرکانگریس کے رکن پارلیمنٹ وائی اویناش ریڈی نے ضلع کڑپہ کے پُلی ویندلہ میں خون کے عطیہ کے کیمپ کا افتتاح کیا۔



