
تفریحی فائرنگ سے ایک ہلاک
میرٹھ: (اردودنیا.اِن)یوپی کے شاملی ضلع میں گھوڑے کا مالک ہفتہ کی رات تفریحی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ مقتول کے والد نے فائرنگ کرنے والے ملزم اور تین دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ معاملہ آدرش منڈی کے علاقہ کا ہے،نامزد ملزم تاحال مفرور ہے۔گاؤں سلاور کا رہائشی ساگر ہفتہ کی دیر رات گھڑچڑھی کی رسم پوری کی جارہی تھی ۔
گاؤں کا سونو شادی میں کرایہ پر گھوڑی لے کر آیا تھا۔ گھڑچڑھی کے وقت دولہا کے کئی دوست مکمل نشہ میں تھے۔ ایک نوجوان نے اسی دوران تفریحی فائرنگ کی، جو گھوڑی لے کر آنے والے سونو کو جا لگی۔ اسے فوری طور پر نجی اسپتال پہنچایا گیا، جہاں سے اسے میرٹھ ریفر کیا گیا۔ لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا،
جبکہ ملزم واقعے کے بعد سے مفرور ہے ، پولیس نے ملزم گولو سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔اے ایس پی او پی سنگھ کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقتول کے والد تحریرکے مطابق ملزم گولو اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،مزید قانونی قانونی کارروائی کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔



