
کولکاتہ:(اردودنیا.اِن)انتخابات میں جیہ بچن کولکاتہ میں ترنمول کانگریس کی تشہیر کے لیے پہنچیں ۔سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیہ بچن نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں بالواسطہ بی جے پی پر طنز کیا۔انہوں نے کہاہے کہ ممتا بنرجی ہر بنگالی کے جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ ساتھ میں بچن نے بی جے پی پر طنز کیا اور کہا کہ بنگالیوں کو دھمکیاں دے کر اب تک کوئی کامیاب نہیں ہواہے۔
چار مرتبہ یوپی سے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ جیہ بچن نے کہا ہے کہ مجھے ممتا جی سے بہت پیاراوراحترام ہے۔ اکیلی عورت تمام مظالم کے خلاف لڑ رہی ہے۔ ان کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی ہے لیکن انھیں کچھ نہیں روک سکتا۔
اہم بات یہ ہے کہ جیہ بچن اصل میں بنگالی ہیں اور پیدائش کے بعدان کی کنیت بھدوری تھی۔ جیہ بچن نے کہاہے کہ ممتا جی ہر بنگالی کے جمہوری حقوق کے لیے لڑرہی ہیں۔ انہوں نے انتخابی مہم کی حکمت عملی کے لیے بی جے پی کو ایک سخت انتباہ بھی جاری کیا۔



