
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے منگل کو اعلان کیا کہ انجینئرنگ فیکلٹی میں داخلے سے متعلق جے ای ای (مینس) کے مئی 2021 کے سیشن امتحان کو کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔نشنک نے ٹویٹ کیا کہ اس بارے میں مزید معلومات قومی امتحانات ایجنسی (این ٹی اے) کی سرکاری ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔قومی امتحانات ایجنسی (این ٹی اے) امیدواروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے چار سیشنوں میں جے ای ای (مینس) 2021 امتحان دے رہی ہے۔
اس میں سے پہلا سیشن 23 سے 26 فروری اور دوسرا سیشن 16 سے 18 مارچ 2021 تک منعقد ہوا ہے۔این ٹی اے کے عوامی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جے ای ای (مین) کا تیسرا سیشن ملتوی کیا گیا ہے جو 27،28 اور 30 اپریل کو ہونا تھا۔اس میں کہا گیا ہے کہ جے ای ای (مین) کے مئی 2021 کے سیشن کو 24،25،26،27 اور 28 مئی کو ہونا تھا جس کا امتحان بھی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔این ٹی اے نے کہا کہ نیا شیڈیول بعد میں طے کیا جائے گا۔
Looking at the present situation of COVID-19 and keeping students safety in mind, JEE (Main) – May 2021 session has been postponed .
Students are advised to keep visiting the official website of NTA for further updates.@DG_NTA pic.twitter.com/utMUGrmJNi— Dr. Ramesh Pokhriyal Nishank (@DrRPNishank) May 4, 2021
مئی کے سیشن میں داخلے کے بارے میں اعلان بعد میں کیا جائے گا۔این ٹی اے نے کہا کہ طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران امتحان کے لئے بہتر تیاری کریں۔ وہ (طلبہ) این ٹی اے پریکٹس ایپ پر بھی تیاری کرسکتے ہیں۔



