بین الاقوامی خبریں

حرم مکی : شکایات اور اطلاعات کی وصولی کیلئے ’واٹس ایپ‘ سروس کا آغاز

 

مسجد حرام اور مسجد نبوی
شیخ السدیس

ریاض: (ایجنسیاں)مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگرانِ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے گذشتہ روز’واٹس ایپ‘ سروس کا افتتاح کیا ہے۔ اس کا مقصد مسجد حرام میں کارروائیوں اور خدمات سے متعلق تمام شکایات اور اطلاعات کا وصول کرنا ہے۔

شیخ السدیس نے واضح کیا کہ اس سروس کے ذریعے تمام قابل توجہ امور کی نشان دہی اور ان کی فوری درستی آسان ہو سکے گی۔ ساتھ ہی حرم مکی میں انتظامیہ کی جانب سے زمینی کنٹرول اور خدمات کو زیادہ بہتر بنایا جا سکے گا۔اس سے قبل مسجد حرام کی انتظامیہ نے ٹول فری نمبر 1966 جاری کیا تھا۔ اس کے ذریعے ہر قسم کی شکایت یا قابل توجہ امر کی نشان دہی کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button