حضرت بی بی فاطمہؓ گرلس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں جشن یومِ جمہوریہ

مالیگاؤں: ملک کا 72؍واں یوم جمہوریہ بڑے ہی تزک و اہتمام کے ساتھ حضرت بی بی فاطمہؓ گرلس ہائی اسکول کے گراؤنڈ پر منایا گیا۔ ادارے کے روح رواں محترم المقام الحاج شیخ عبدالوہاب عبدالرزاق سر صاحب کی سرپرستی اور اُمید اردو ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر شیخ فہیم سر صاحب نے اس تقریب پر ماسک اور سوشل ڈسٹنسنگ کی ہدایت دی۔
حضرت بی بی فاطمہؓ گرلس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی پرنسپل محترمہ انصاری سلطانہ وحیدالزماں صاحبہ کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی عمل میں آئی ، راشٹریہ گیت پڑھتے ہوئے جھنڈے کو سلامی دی گئی۔ اسکول ہٰذا کے روح رواں محترم المقام الحاج شیخ عبدالوہاب عبدالرزاق سر صاحب نے اپنے زرّین خیالات سے نوازا۔ بعد ازاں صدر موصوف کی اجازت سے پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔