ممبئی:(اردودنیا.اِن)جمعیۃ علماءہند کے جنرل سیکریٹری اورقدآورشخصیت حضرت مولاناسید محمودمدنی دامت برکاتہم کی طبی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انھیں کل شب دس بجے(13اپریل ) دہلی کے خانگی میدانتا ہاسپٹل میں شریک کیاگیا ہے ۔ہمارے نمائندے نے آج جمعیتہ علماءہند مہاراشٹر کے ممبئی دفتر سے رابطہ قائم کیاتو بتایا گیا کہ حضرت مولانا محمودمدنی کی کورونا طبی رپورٹ مثبت آئی تھی ۔ انھیں فوری علاج کی ضرورت تھی اسلئے شریک دواخانہ کیاگیا ہے ۔الحمداللہ حضرت کوافاقہ ہورہا ہے۔طبعیت ٹھیک ہے ۔ اللہ تعالیٰ حضرت کو جلدصحت یاب کرے ۔ آمین



