قومی خبریں

حکومت ’بے نتیجہ مذاکرات‘سے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے: راہول گاندھی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے پیر کو یہ الزام لگایا کہ حکومت ملک کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے اورچین کے ساتھ اس کی بات چیت بے نتیجہ ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ گوگرا ہاٹ اسپرنگس اور دیپسانگ میں چین کاقبضہ بھارت کے اسٹریٹجک مفادات کے لیے براہ راست خطرہ ہے ، جس میں دولت بیگ اولڈی فضائی پٹی بھی شامل ہے۔کانگریس رہنما نے الزام لگایا ہے کہ حکومت ہند (چین کے ساتھ) بے نتیجہ مذاکرات کے ذریعے قومی سلامتی کو بڑے خطرے میں ڈال رہی ہے۔

راہول گاندھی نے یہ تبصرہ ایسے وقت میں کیا جب ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مشرقی لداخ نے گوگرا ہاٹ اسپرنگس اور دیپسانگ سے اپنی فوج واپس لانے سے انکار کردیا ہے۔ہندوستانی فوج نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک نے مشرقی لداخ میں باقی علاقوں سے فوجیوں کی واپسی اور نئے تنازعات سے گریز کرتے ہوئے زمین پر استحکام برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ طور پر مشترکہ طور پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button