
حکومت نئے ہندوستان کی تعمیرمیں ’نوجوانوں کی بے صبری‘کو سمجھتی ہے: مودی

ممبئی: (اردودنیا.اِن)وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روزکہاہے کہ ملک کے شہری ’ترقی کے لیے بے چین‘ ہیں اوران کی حکومت ’نیو انڈیا‘ کے نوجوانوں کے اس احساس کوسمجھتی ہے۔مودی نے یہاں NASSCOMٹکنالوجی اور قائدانہ فورم (NTLF) سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ 130 کروڑسے زیادہ ہندوستانیوں کی خواہشات ہے جوسب کوتیزرفتارسے آگے بڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ نیاہندوستان اورہر شہری ترقی کے لیے بے چین ہے۔ ہماری حکومت نیو انڈیاکے نوجوانوں کے جذبات کوسمجھتی ہے۔ 130کروڑسے زیادہ ہندوستانیوں کی خواہشات ہمیں آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی ہیں۔
انہوں نے کہاہے کہ ’نیا ہندوستان‘ آگے بڑھنے کے لیے حکومت اورنجی شعبے کی طرف دیکھتاہے۔
مودی نے وبا کے دوران آئی ٹی انڈسٹری کے ذریعہ کیے گئے کاموں کی تعریف کی۔ انہوں نے خصوصی طورپرذکرکیاہے کہ اس شعبے میں مالیہ سال 2020-21 میں تقریباََدو فیصد اضافے سے 194 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہارکیاہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کی شرح نمو آنے والے وقت میں نئی بلندیوں کو چھو لے گی۔



