سرورققومی خبریں

حکومت کہاں ہے ، ہم تو 7 سالوں سے تلاش کررہے ہیں،راکیش ٹکیت کاطنز

حکومت کہاں ہے ، ہم تو 7 سالوں سے تلاش کررہے ہیں،راکیش ٹکیت

rakesh-tikait

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)ہندوستانی کسان یونین (بی کے یو)کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کو کسانوں کے معاملے پربات کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاہے کہ کسان تحریک کے دوران ہمارے کسان ساتھیوں کی شہادت رہی ہے۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جب تاریخ لکھی جائے گی ، تب یہ بھی لکھا جائے گا کہ یہ ’راجہ‘ کے دورمیں ہوا تھا۔ جب ان سے پوچھاگیاکہ آپ کسان پنچایت کے لیے جگہ لینے جارہے ہیں لیکن حکومت سے بات کیوں نہیں کررہے ہیں تو راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ حکومت کہاں ہے؟

سرکارکی پیش کش پرراکیش ٹکیت کاطنز،گنے کے 12ہزارکروڑیاددلائے

ہمیں سات سال سے یہ نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ آپ ہماری حکومت سے بات کریں،ہم تیارہیں۔ حکومت کسانوں کے مفادمیں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں حکومت کے دعوؤں سے بھی متفق نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ آدھی شرح پر فصل بیچی جارہی ہے۔ 12 ہزار کروڑگنے کابقایا تاحال باقی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ہم تحریک ختم نہیں کررہے ہیں ، ہم زرعی قوانین کے حوالے سے سڑک پر بیٹھے ہیں۔ اس تحریک کو ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

لال قلعے پر تشدد کے معاملے میں ملزم دیپ سدھو نے کہا ہے کہ وہ آپ سے ملا ہے ، اس سوال پر راکیش ٹکیت نے کہاہے کہ میں ان سے کبھی نہیں ملا۔ اگر میں کبھی یہاں آتا ہوں تو مجھے پرواہ نہیں ہے لیکن کبھی بھی اس کے ساتھ بیٹھ کر بات نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button