حکومت کے7 سال پوراہونے کے موقع پروزیراعظم مودی کا’من کی بات‘ میں قومی سلامتی اور ترقی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی حکومت کی ساتویں برسی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز قومی سلامتی اور ترقی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس عرصے کے دوران ملک نے بہت سے قومی فخر کے لمحات کاتجربہ کیاہے۔اے آئی آر کے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے تازہ قسط میں وطن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے سات سالوں میں ہندوستان نے کسی بھی دباؤ اور ملک کے خلاف سازشیں کرنے والے لوگوں کو بغیر جواب دئے اپنے عزائم کے ساتھ اقدامات کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ان سات سالوں میں ملک نے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ کے منتر پر عمل کیا ہے، ہم سب نے ملکی خدمت میں ہر لمحہ لگن کے ساتھ کام کیا ہے۔مودی نے کہا کہ ان سات سالوں میں جو کچھ بھی کارنامہ انجام دیا گیا ہے، وہ ملک اور قوم کیلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ان سالوں میں کتنے قومی فخر کے لمحات کا ایک ساتھ تجربہ کیاہے۔ جب ہم دیکھتے ہیں کہ اب ہندوستان دوسرے ممالک کے عزم کے ساتھ چلتا ہے نہ کہ ان کے دباؤ میں، تو ہم سب کو فخر محسوس ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ہندوستان اس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو بھرپور جواب دیتا ہے اور اس سے ملک کا اعتماد بھی بڑھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب ہندوستان قومی سلامتی کے امور پر سمجھوتہ نہیں کرتا، جب ہماری افواج کی طاقت بڑھ جاتی ہے، تو ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہاں، ہم صحیح راہ پر گامزن ہیں۔
پچھلے 7 سالوں میں بجلی، پانی، سڑکیں، بینک اکاؤنٹ کھولنے اور رہائش سمیت مختلف فلاحی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ان سات لوگوں میں لوگوں کی کروڑوں خوشیوں میں شامل ہونے کا موقع ملا۔
انہوں نے آیوشمان بھارت اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جب کوئی غریب مفت علاج کر کے گھر صحت مند آتا ہے تو اسے محسوس ہوتا ہے کہ اسے ایک نئی زندگی مل گئی ہے، اسے یقین ہے کہ ملک اس کے ساتھ ہے، بہت سارے کنبے، کروڑوں ماؤں کی دعا سے، ہمارا ملک طاقت کے ساتھ ترقی کی طرف گامزن ہے۔



