تلنگانہ کی خبریںسرورق

حیدرآباد سے شکاگو کے لئے نان اسٹاپ ایئر انڈیا کی پرواز کل سے شروع ہوگی

 

حیدرآباد:14/جنوری (اردودنیانیوز)۔حیدرآباد سے امریکہ کے لئے ہوائ سفر میں اب مزید پریشانی نہیں ہوگی کیونکہ ایئر انڈیا نے حیدرآبادسے شکاگو کے لئے براہ راست پرواز کل سے شروع ہوگی۔

ایئر انڈیا کے مطابق ، حیدرآباد سے شکاگو جانے والی پرواز AI-107 ہفتہ میں ایک بار ہر جمعہ کو چلائے گی ، 12.50 pm پہ حیدرآباد سے روانہ ہوگی۔شگاگو میںمقامی وقت 6.05 pm پر پہنچے گی۔

شکاگو سے حیدرآبادآنے والی واپسی کی پرواز AI-108 ہر چہارشنبہ کو شکاگو سے شام9.30 pm (مقامی وقت) سے بوئنگ 777LR طیارے کے ذریعہ صبح 1.40 amبجے حیدرآباد پہنچنے گی۔

ایئرلائن بوئنگ 777-200 طیارہ اس براہ راست خدمات کے لئے استعمال کرے گی۔ پچھلے دنوں ، ۔ عام طور پر ، پروازوں کے امریکہ جانے کے دوران ایک یا دو اسٹاپ ہوتے۔

ٹویٹر پر ، تلنگانہ کے آئی ٹی اور میونسپل امور کے وزیر کے ٹی آر نے ایئر انڈیا اور راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو حیدرآباد سے شکاگو کے لئے براہ راست پرواز شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی۔مسٹر راو نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ یہ شروعات ہے اور مستقبل میں کئی بین الاقوامی راست پروازیں حیدرآباد سے روانہ ہوں گی

متعلقہ خبریں

Back to top button