
حیدرآباد: 23/ڈسمبر (اردودنیانیوز)حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کیلئے انتخابات کا جی ایچ ایم سی کے پہلے اجلاس کے دوران 10فروری سے قبل انعقاد عمل میں آئے گا ۔ جس کو 10جنوری کے بعد منتخبہ ارکان کے گزیٹ کی اشاعت کے بعد منعقد کیا جائے گا ۔ جی ایچ ایم سی ایکٹ کے مطابق کارپوریشن کے عام انتخابات کے بعد پہلا اجلاس اسٹیٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے منتخبہ امیدواروں کے ناموں کی گزیٹ میں اشاعت کے ایک ماہ کے اندر منعقد کیا جائے گا ۔ الیکشن کمیشن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ پہلے اجلاس کی تاریخ سے نئی باڈی کی 5 سالہ معیاد شروع ہوجائیں گی ۔



