حیدرآباد:(ایجنسیاں) شہر حیدرآبادمیں انڈوں کی قیمت میں گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران گراوٹ پیداہوگئی ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ برڈ فلو کے امکانی خوف سے لوگوں نے انڈوں کا استعمال کم کردیا ہے جس کے نتیجہ میں اس کی قیمت میں گراوٹ ہوگئی ہے ۔انڈہ کی قیمت پہلے 5.75روپئے تھی جو اب گھٹ کر 4.35روپئے ہوگئی ہے ۔
تلنگانہ انڈوں کی سب سے زیادہ پیداوار والی ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں ہر روز تقریبا 3.5کروڑانڈوں کی پیداوار ہوتی ہے تاہم انڈوں کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ نے اس انڈسٹری پر اثر ڈالا ہے جو لاک ڈاون کے بعد معمول کی سمت واپس ہورہی تھی۔تلنگانہ اسٹیٹ پولٹری فیڈریشن نے کہا کہ انڈوں کا استعمال بغیر کسی خدشہ کے کیاجائے کیونکہ ریاست میں برڈ فلو کی کوئی اطلاع نہیں ہے