خلیفۂ رسولﷺابوبکر صدّیقؓ کے احسانات کا بدلہ میدان حشر میں دیا جاۓ گا

لکھنؤ:(اردودنیا.اِن) شھرکی تاریخی یکمنارہ مسجد اکبری گیٹ میں مرکزی جمعۃ الحفّاظ کی جانب سے حسب دستور قدیم جلسہ یوم صدّیق اکبرؓ زیر سرپرستی استاد الحفّاظ حافظ عبدالرشید صاحب امام مسجد یکمنارہ وزیر انتظام سیّد محمد اقبال منعقد ہوا جس کا آغاز قاری محمد عادل ومحمّد حسّان متعلّم مدرسہ عالیہ فرقانیہ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا انوارالحق قاسمی استاد ادارۂ دارالمبلّغین نے خلیفۂ رسولﷺابوبکر صدّیقؓ کی فضیلت بیان کرتے ھوئے کہا کہ تاجدار مدینہ امام الانباء حضرت محمد مصطفے ﷺنے اپنی وفات سے پانچ دن پہلے فرمایا تھا کہ دنیا میں جن جن لوگوں نے میرے ساتھ احسان کۓ تھے میں نے ان کا بدلہ چکا دیا لیکن ابو بکر صدیقؓ کے احسانات کا بدلہ قیامت کے دن اللّہ تعالی د ے گا
مولانا قاسمی نے کہا کہ سیّدنا صدّیق اکبرؓ کی نیکیاں بھی سب سے زیادہ ہیں اور کیوں نہ ہو ں حضر ت ابوبکر صدیقؓ نے سب کچھ نچھاور کر دیا تھا اللّہ اور اس کے حبیب ﷺ کی خوشنودی کے لئے مولانا موصوف نےکھا کہ رسول اللہ ﷺ کو جتنے غزوات پیش آۓ غزوۂ بدر سے غزوۂ تبوک تک سارے غزوات میں سیّدنا صدّیق اکبرؓ حضور اکرم ﷺکے ساتھ رہے اور بہت ہی اہم خدمات انجام دیں
سفر ہجرت میں حضرت ابوبکر صدیقؓ کی رفاقت کا تذکرہ قرآن پاک میں بڑی شان سے ھے ناظم جلسہ قاری محمد صدیق صاحب نائب صدر مرکزی جمعۃ الحفّاظ نےسیّدنا صدّیق اکبرؓ کی فضیلت وخلافت بیان کرتے ھوئے کہا کہ امّت میں خلیفۂ اوّل حضرت ابوبکر صدیقؓ سب سے بڑے متّقی اور نیکیوں میں سب سے سبقت حاصل کرنے والے ھیں رسول اللہ ﷺکی امّت میں سب سے افضل اعلی و بر تر ھیں قاری صدّیق نے کہا کہ ایک موقع پر خاتم الانباء ﷺ نےصدّیق اکبرؓ سے فرمایا تھاکہ اے ابوبکرؓ تم غار میں میرے ساتھ رھے ہو
حوض کوثر پر بھی میرے ساتھ رھوگے قاری صاحب موصوف نےکہاکہ سیّدنا ابوبکرصدیقؓ دو برس تین مہینے نو دن تخت خلافت پر متمکّن رہ کر ۲۲ جمادی الاخری ۱۳ ھجری کو دنیاۓ فانی سے رحلت فرما ئ شاعراسلام فاضل لکھنوی قاری محمد طہ قاری محمد وصفی نے نعت ومنقبت کا منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا آخر میں محمّد عمر ومحمد سلیمان نے عربی ترانہ پیش کیا جلسے کا اختتام قاری محمد صدیق صاحب کی دعا پر ھوا۔



