قومی خبریں

دبنگ لیڈر عتیق احمد مسلسل یوگی حکومت کے نشانے پر، مزید 18جائیداد ہوں گی ضبط

یوپی:(اردودنیانیوز) مافیا قرار دئے گئے سابق ممبر پارلیمنٹ عتیق احمدکی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ عتیق احمد اور ان کے گینگ پر قانون کے ساتھ ہی یوگی حکومت کاشکنجہ کستاجارہاہے۔ پچھلے دنوں یوپی کی یوگی حکومت کے ذریعہ شروع کی جانے والی اس مہم کے تحت پریاگراج میں عتیق کی بہت سی شاندار عمارتوں پر سرکاری بلڈوزرچلادیاگیاہے۔ ساتھ ہی تقریبا نصف درجن جائیداد ضبط بھی کرلی گئی۔اسی کڑی میں پریاگراج کا سرکاری عملہ دبنگ لیڈر کی مزید 18 املاک ضبط کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

ضلع کے ڈی ایم نے بھی پولیس کو اس کی منظوری دے دی ہے۔ یہ جائیدادیں شہر کے کارییلی علاقے کے گاؤں عین الدین پور میں ہیں۔یہ تمام جائیداد ایک ہی جگہ پر ہیں لیکن ان کی تعداد مختلف ہے۔ ساتھ ہی عتیق احمد گینگ کی دو جائیداد، ماجد اور اکبر کی پانچ جائداد کو بھی ضبط کرنے کے احکامات دئے گئے ہیں۔اگلے تین سے چار دن میں یہ تمام 23 پراپرٹی ضبط کی جاسکتی ہیں۔ پریاگراج پولیس کو ضبطی کاروائی کرنی ہوگی۔ ان املاک کے منتظمین متعلقہ تھانوں کے انچارج ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button