جرائم و حادثات

درندہ نے دوشیزہ کو بنایاہوس کاشکار‘ ایف آئی آر درج

تھانہ

پٹنہ: (اردودنیا.اِن)راجدھانی پٹنہ کے جکن پور تھانہ حلقہ میں ایک دوشیزہ کی عصمت تار تار کرنے کامعاملہ روشنی میں آیا ہے ۔اطلاع کے مطابق ایک آٹوڈرائیور نے دوشیزہ کواپنی ہوس کاشکار بنایا۔ اس سلسلے میں متاثرہ کے گھروالے متعلقہ تھانہ پہنچے اور ہوس کے درندہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی ۔سنیچر کولڑکی کی میڈیکل جانچ کرائی گئی ، ساتھ ہی عدالت میں ان کا بیان درج کیاگیا۔

پولیس معاملہ درج کرہوس کے درندہ کودبوچنے کیلئے ممکنہ ٹھکانوں پر مسلسل چھاپہ ماری کررہی ہے ۔متاثرہ کنبہ کاکہنا ہے کہ ہوس کے درندہ نے بدھ کو قریب بارہ بجے دن میں لڑکی کواپنے کمرے میں لے گیااور اس کے ساتھ عصمت دری کی ۔اس دوران اس کے ساتھ مارپیٹ بھی کی گئی ۔ جس کی وجہ سے اس کے منھ سے خون نکل رہاتھا۔ واردات کی جانکاری قرب وجوار کے لوگوں کوہوئی تو لوگوں نے شور مچاناشروع کردیا۔متاثرہ کے گھروالوں نے بتایاکہ جس وقت یہ واردات رونماہوا اس وقت اس کی ماں گھر سے باہر تھی۔

مقامی لوگوں نے جب شور وغل کیا تواسے اپنے کمرے سے باہر نکالا۔اس سلسلے میں گھروالوں نے جسے ملزم بنایاہے اس کانام سورج پاسوان ہے ۔ سورج کربیگہیا کا رہنے والا ہے۔جوکہ کافی پہلے جکن پور تھانہ کی گاڑی بھی چلاچکا ہے وہ شراب اسمگلر کے ایک معاملے میں جیل بھی گیاتھا۔جکن پور تھانہ صدر مکیش کمار ورمانے بتایاکہ متاثرہ کے ماں کے بیان کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔

گھروالوں کے ذریعہ جمعہ کی رات جانکاری دی گئی ۔معاملہ درج ہوتے ہی پولیس تفتیش شروع کردی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ ملزم ٹیمپو ڈرائیور نے ان کے دور مدت کے دوران تھانہ کی گاڑی کبھی نہیں چلائی تھی یہ بات بے بنیاد ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ جب متاثرہ کی ماں باہر گئی تھی درندہ نے دوشیزہ کو ہوس کاشکار بنایا۔اس معاملے میں پولیس معاملے کی تفتیش میں جٹ گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button