تلنگانہ کی خبریں

دفتر ضلع کلکٹریٹ جنگاؤں میں قومی یوم رائے دہندگان تقریبات کا انعقاد 

دفتر ضلع کلکٹریٹ جنگاؤں میں قومی یوم رائے دہندگان تقریبات کا انعقاد 
ضلع کلکٹریٹ جنگاؤں
جنگاوُں:(محمد عابد فیصل قریشی)دفتر ضلع کلکٹریٹ جنگاؤں میں   11 ویں قومی یوم رائے دہندگان تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔   یوم رائے دہندگان کے موقع پر ضلع کلکٹر محترمہ کے۔نکھیلا نے سبکو    ووٹر کا عہد دلوایا ،عہدیداروں  ، بزرگ شہریوں اور نوجوان ووٹرز و تمام شرکاء نے تقریب میں شرکت کی اور عہد لیا۔اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے اور تمام اہل رائے دہندگان کو کسی بھی لالچ میں مبتلا ہوئے  بغیر شفاف ووٹ کر  اپنے حق رائے دہی  کا استعمال کرنا چاہئے۔
ضلع کلکٹریٹ جنگاؤں
  انہوں نے کہا کہ 01 جنوری 2021 تک عمر 18 سال مکمل کرنے والے یا 18 سال سے زائد عمر کے ہر فرد کو اپنا نام ووٹر لسٹ میں درج کرانا ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ رائے دہندگان کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔  بزرگوں  ،معمرین کے لئے ٹرانسپورٹ اور معذور افراد کے لئے سہ پہیہ گاڑی  وھیل چیئرس فراہم  کی جارہی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ پر امن ماحول میں آزادانہ طور پر ووٹ ڈالنے کے حق کو استعمال کرنے کے لئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔
 
کلکٹر نے کہا کہ ووٹر سے متعلق ویب سائٹ پر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں اور قواعد کے خلاف کی جانے والی کسی بھی کارروائی کو سی-وِیجل ایپ کے ذریعہ متعلقہ حکام کے علم میں لایا جاسکتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ 2 کیو آر کوڈز والا الیکٹرانک ایپک کارڈ آن لائن حاصل کیا جاسکتا ہے۔  نئے رائے دہندگان ایک منفرد موبائل لنک کے ذریعے ووٹر کی شناخت آن لائن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ،
جو یکم فروری سے  ووٹرز کو دستیاب ہوگی۔  اس کی مدد سے ووٹر شناختی کارڈ آدھار کارڈ کھونے جیسے دیگر مسائل کی صورت میں آپ کی دستاویزات  اس ایپ میں محفوظ رہیں گی۔  انہوں نے کہا کہ ووٹر ڈے پر ٹیگ لائن کا مقصد آگاہ کرنا ، معلومات فراہم کرنا اور ووٹرز کو محفوظ بنانا ہے اور اس سمت میں ضروری اقدامات کرنا ہے۔  اس تقریب میں بزرگ شہریوں کواور  منڈل واری  بہترین خدمات انجام دینے والے بوتھ لیول آفیسرز کی شال پوشی کی گئی  اور میمنٹوز سے نوازا گیا۔ نوجوان رائے دہندگان ،  نئے رائے دہندگان کو ووٹر شناختی کارڈس ضلع کلکٹر کے ہاتھوں دیئے گئے۔ 

 اس پروگرام میں ایڈیشنل کلکٹر اے۔  بھاسکر راؤ ،مجالس مقامی  عبد الحمید صاحب ، ایس ڈی سی مالتی دیوی  ، آرڈیو مدھو موہن ، ضلعی عہدیداران ، کلکٹریٹ منتظم افسر  ، سپرنٹنڈنٹ احتشام علی ، بزرگب شہری ، نوجوان رائے دہندگان  و کلکٹریٹ عملہ نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button