
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)کورونا مہاماری سے پریشان ملک کی عوام کو اس وقت مہگائی کی دوہری مار کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔ ایک طرف جہاںپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو پریشان کردیا ہے ، دوسری طرف رسوئی گیس (ایل پی جی پرائس ہائک) کی قیمتوں میں بھی اضافے نے بھی لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔
دو مہینے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تقریبا 8 روپئے کا اضافہ ہوا ہے ، وہیں ایل پی جی گیس بھی 125 روپئے مہنگی ہوگئی ہے۔ دو مہینے میں ہونے والے اضافے کو سمجھنے کے لیے ہم ایک جنوری 2021 اور ایک مارچ 2021 کی قیمتوں کو تقابلی انداز میں سمجھتے ہیں۔
آئی او سی ایل کے مطابق اگر ہم صرف دہلی کی بات کریں تو یکم جنوری 2021 کو پٹرول کی قیمت 83.71 روپئے فی لیٹر تھی۔ آج یعنی یکم مارچ سے اسے بڑھا کر 91.17 روپئے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ اسی طرح یکم جنوری کو ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 73.87 روپئے تھی ، دو ماہ بعد یکم مارچ کو یہ بڑھ کر 81.47 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔ گزشتہ2 ماہ میں 6 ویں بار اس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، جس کا اثر اب لوگوں کی پلیٹ میں نظر آنے لگا ہے۔ یکم جنوری 2021 کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 694 روپئے تھی۔ یکم مارچ کو یہ بڑھ کر 819 روپئے فی سلنڈر ہوگئی ہے۔
یعنی اب آپ کو ہر سلنڈر پر125 روپئے زیادہ دینا ہوگا ۔ واضح رہے کہ یہ صرف دہلی کی قیمتوں کے بارے میں بات کی جارہی ہے ، کچھ ریاستوں میں آپ کو دہلی سے زیادہ قیمت ادا کرنا ہوگا ۔ایک طرف کورونا کی وبا کی وجہ سے لوگوں کی آمدنی میں کمی آئی ہے ، دوسری طرف مہنگائی نے لوگوں کے چیلنجوں میں اضافہ کیا ہے۔
ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں چار دن میں دوسری بار 25 رو پئے کا اضافہ
ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں گذشتہ چار دنوں میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ آج (یکم مارچ) سے تمام زمروں کی ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 روپئے فی سلنڈر کا اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چار دنوں میں ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔
مارچ کے مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی عوام پر مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ اس سے قبل 25 فروری کو ایل پی جی کی قیمت میں 25 روپئے کا اضافہ کیا گیا تھا۔پبلک سیکٹر کی فیول کمپنیوں کے مطابق دہلی میں 14.2 کلوگرام سلنڈر کی قیمت اب 819 روپئے ہوگئی ہے ، اب تک اس کی قیمت 794 روپئے تھی۔ ایل پی جی کی قیمت پورے ملک میں یکساں ہوتی ہے۔ حکومت کچھ چنندہ صارفین کو اس پر سبسڈی دیتی ہے۔
اس سے قبل 25 فروری کو 25 روپئے ، 15 فروری کو 50 اور 4 فروری کو 25 روپئے فی سلنڈر کا اضافہ کیا گیا تھا۔کورونا کی وبا کی وجہ سے اس وقت ملک کے عوام کو مہنگائی کی دوہری مارکا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ ایک طرف پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کیا ہے ،
تودوسری طرف ایل پی جی کی اضافی قیمتوں نے لوگوں کی پریشانیوں میں مزیداضافہ کردیا ہے۔ دو ماہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریبا 8 روپئے کا اضافہ ہوا ہے ، پھر ایل پی جی گیس بھی 100 روپئے مہنگی ہوگئی ہے۔




