قومی خبریں

دھمکیوں سے تنگ آکر لندن گئے ایس آئی آئی کے ادار پونا والا

 کچھ دنوں میں لوٹ جاوں گا ہندوستان

ممبئی:(اردودنیا.اِن)سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ادار پونا والا نے کہا کہ وہ کچھ ہی دنوں میں لندن سے ہندوستان واپس آجائیں گے۔ پونے والا نے کورونا وائرس کی وبا کی دوسری خطرناک لہر سے جوجھنے کی وجہ سے بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے اینٹی کوڈ 19 ویکسین تیار کرنے کے کولے کران پر بڑھے دباؤ کے بارے میں بات کی تھی،

جس کے بعد انہوں نے ہندوستان واپس آنے کا اعلان کیا۔پونا والا نے آدھی رات کو ایک ٹویٹ کیاکہ میں نے برطانیہ میں اپنے تمام شراکت داروں اور شیئر ہولڈرز کے ساتھ ملاقات کی۔ اس دوران میں یہ کہتے ہوئے خوش ہوں کہ کوویشیلڈ کی پونے میں پروڈکشن پورے زورسے چل رہا ہے۔ کچھ ہی دنوں میں واپس آرہا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button