جرائم و حادثات

دہلی: بیوی کے کردار پرشو ہر کو شک ، شوہر کے ہاتھوں بیوی کا سفاکانہ قتل,سوشیل میڈیا پہ ویڈیو وائرل

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)دارالحکومت دہلی کے وجے وہار علاقہ میں ایک شخص نے بیچ سڑک پر اپنی بیوی کو چاقو سے 17 باروار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ پولیس نے فی الحال قتل میں استعمال ہونے والے آلہ کے ساتھ ملزم شوہر ہریش مہتا کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کو بیوی کے کردار پر شک تھا ،اور اسی وجہ سے اس نے قتل کا سفاکانہ قدم اٹھالیا۔

تفصیلات کے مطابق ، بدھ وہار فیز -1 کی رہائشی نیلو ہفتہ کے دوپہر اپنے گھر سے بازار کی طرف جارہی تھی۔ اس کے شوہر ہریش نے اس کا پیچھا کرنے لگا،اور اس کو بیچ سڑک پر 17بار چھرا گھونپ کر موت کے گھات اتار دیا ۔

واقعے کے وقت لوگوں نے ہریش کو روکنے کی کوشش بھی کی ،لیکن اس نے دھمکی دی کہ وہ قریب آنے پر جان سے مار ڈالے گا۔ واقعے کے دوران کچھ لوگوں نے بیچ بچاؤ کے دوران واقعے کی ویڈیو بنالی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ڈی سی پی کے مطابق مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس اہلکاروں نے ملزم کو پکڑ لیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=y0q4LR4FRXo

اس کے قبضے سے ایک خون آلود چاقو بھی برآمدکرلیا گیا ہے۔ملزم ہریش کے مطابق وہ راج کوٹ گجرات کا رہائشی ہے۔ لیکن وہ دہلی میں ایک میرج بیورو چلاتا ہے جس کے ذریعہ اس کی نیلو سے ملاقات ہوئی۔ نیلو طلاق یافتہ ہے ، اس کے بعد دونوں کی شادی ہوگئی۔ لیکن وہ اپنی بیوی کا صفدرجنگ اسپتال میں کام کرنا پسند نہیں کرتا تھا۔

لیکن جب وہ منع کرنے پر راضی نہیں ہوئی تو ہریش کو یہ احساس ہونے لگا کہ اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات ہیں۔ جب اس معاملہ پر دونوں کے مابین جھگڑا ہوا ،تو نیلو اپنے شوہر کا گھر چھوڑ کر مائیکہ آگئی، لیکن اس کے بعد بھی ہریش اسے اپنے پاس رکھنا چاہتا تھا۔

جب اس کوشش میں ناکام ہوگئی ، تو اسے بیوی کے کردار پر شبہ گہرا ہوگیا۔ اس نے ہفتے کے روز بازار سے چھری خریدی اور اپنی بیوی کا پیچھا کیا،پھر موقعہ ملتے ہی چاقو سے وار کرکے اسے ہلاک کردیا ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ تھانہ وجے وہار میں دفعات قتل کے تحت مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button