جرائم و حادثات

دہلی: شوہر کے قتل کے الزام میں پولیس نے کیابیوی کوگرفتار

شوہر

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)دہلی پولیس نے ایک خاتون کو اپنے شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ملزم خاتون کا نام سریتا ہے جو اپنے شوہر کے ساتھ فتح پور بیری کے علاقے میں رہتی تھی۔ پولیس کے مطابق اتوار کے روز انہیں صفدرجنگ اسپتال سے اطلاع ملی تھی کہ ایک خاتون مردہ حالت میں اپنے شوہر کولے کر اسپتال پہنچی ہے۔

ابتدائی تفتیش میں پولیس کو متوفی سکندر ساہنی کے گلے میں نشانات نظرآئے، پوسٹ مارٹم کے بعد ڈاکٹر نے اس موت کو فطری کے بجائے قتل قرار دیا۔ سکندر ساہنی کو چننی سے گلا دبا کر قتل کیا گیاتھا۔

سخت تفتیش کے بعداگلاسچ

ابتدائی تفتیش میں اس کا شبہ مقتول کی بیوی پر گیا۔ جب پولیس نے سریتا سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ سریتا نے بتایا کہ اس نے صبح اپنے شوہر کا گلا گھونٹ دیا۔ پولیس کے مطابق سکندر ساہنی شراب کا عادی تھا اور اکثر اپنی بیوی اور بچوں کو پیٹا کرتا تھا۔

گھر کے اخراجات کولے کر شوہر اور بیوی کے مابین لڑائی جھگڑا ہوتاتھا۔پچھلے ایک ہفتے میں فتح پوری پولیس اسٹیشن کے علاقے میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں بیوی نے اپنے شوہر سے تنگ آکر اسے قتل کردیا۔ ایک ہفتہ قبل سنیتا نامی خاتون نے شراب پینے کی عادت سے تنگ آکر اسے گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button