
نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)دہلی میں کورونا ویکسین دینے کا کام آج سے 24 گھنٹے کے لیے شروع ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ دہلی ملک کا پہلا شہر ہے جہاں 24 گھنٹے کورونا ویکسین دی جائے گی۔ ۔ صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک دہلی حکومت کے تمام 33 اسپتالوں میں ویکسین فراہم کی جائیں گی۔ جبکہ تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک پہلے ہی ویکسین مل رہی ہیں۔
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کے مطابق وہ لوگ جن کارجسٹریشن پہلے ہی ہوچکا ہے ، وہ صبح 9 بجے سے دوپہر3 بجے تک ویکسین لے سکیں گے۔ ستیندر جین کے مطابق دہلی کے اسپتالوں میں کورونا کے نئے بیڈ تیار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل 3548 پوزیٹیو کیسز درج ہوئے ہیں، مثبت شرح5.54فیصد تھی۔ تقریبا 65 ہزار ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ دہلی میں ہم نے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں بستروں کو بڑھانے کا حکم دیا ہے۔
تقریبا 5000 بستروں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔مثبت شرح 5 فیصد پر آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ یہ پہلا دن ہے جب 5.5 فیصد سے تجاوز کرگیا ہے ، دیکھنا یہ ہے کہ یہ 5 سے اوپر رہتا ہے یا نیچے آتا ہے۔



