نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)دہلی میں کورونا وائرس کے پیش نظر کیجریوال حکومت نے دارالحکومت میں ایام تعطیل پرکرفیو کا اعلان کیا ہے۔ دہلی میں گزشتہ دنوں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر جمعہ کی رات10 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج اس کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ کورونا کیسزبڑھتے جارہے ہیںاس صورتحال پر قابو پانے کے لئے دہلی حکومت نے اس طرح کا فیصلہ لیا ہے ۔ آج انہوں نے ڈپٹی گورنر سے ملاقات کی، جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ہفتے کے آخر میں کرفیو کے دوران دہلی میں تمام ضروری خدمات پہلے کی طرح جاری رہیں گی۔ انہیں اس سے رعایت ملے گی۔اس مدت کے دوران ہونے والی شادیوں پر بھی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔
وہ لوگ جن کی گھروں میں شادیاں ہوتی ہیں وہ کرفیو پاس لے کر اس کا اہتمام کرسکتے ہیں۔ بازاروں میں ماسک اور معاشرتی دوری ضروری ہوگی۔ ہفتہ وار بازاروں کو باری باری کھولا جائے گا اور ہجوم کو قابو کیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم ہفتہ وار مارکیٹ میں بھیڑ میں اضافہ نہ ہونے کا بھی خیال رکھیں گے، یہ سختی لوگوں کی حفاظت کے لئے ہے،
آپ ہاتھ جوڑ کر تعاون کرنے کی امیدکرتا ہوں۔ ہفتہ واری بازارکھلیں گی لیکن پابندیوں کے ساتھ۔اس کے دوران دہلی میں مال، جم وغیرہ بند کیے جائیں گے۔ ریستوراں میں صرف ہوم ڈیلیوری ہوگی۔ لوگ وہاں بیٹھ کر کھانا نہیں کھاسکتے ہیں ، جبکہ سینما ہال کھلیں گے، لیکن صرف 30 فیصد کی گنجائش کے ساتھ۔



