قومی خبریں

دہلی پر بیک ڈور سے حکمرانی کی کوشش ایل جی کو مزید حقوق دینے کے بل پر منیش سسودیاکی سخت تنقید

دہلی پر بیک ڈور سے حکمرانی کی کوشش ایل جی کو مزید حقوق دینے کے بل پر منیش سسودیاکی سخت تنقید

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کابینہ نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات دینے کے بل کو منظوری دے دی ہے۔ حکومت کے این سی ٹی دہلی ایکٹ میں کچھ ترمیم کرکے مقررہ وقت پر دہلی کی منتخب حکومت کو ایل جی کے پاس قانون سازی اور انتظامی تجاویزبھیجنے کابھی انتظام ہے۔

اس بل کو اس سیشن میں منظوری کے لیے درج کیاگیاہے۔بل کے معاملے پر دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیانے کہاہے کہ دہلی میں منتخب حکومت کوپریشان کرنے کے لیے ایل جی کوکام دیاگیاہے۔بی جے پی بیک ڈورسے حکومت کرناچاہتی ہے۔

کیوں کہ دوبارکے الیکشن میں عوام نے اسے ہرادیا۔وہ عرصے سے دہلی کے اقتدارپرنہیں آسکی ہے۔ دہلی حکومت کو فیصلے کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہوگا۔ یہ فیصلہ خفیہ انداز میں لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ جمہوریت اور آئین کے خلاف لیاگیا تھا۔ 3 امور کو چھوڑ کر دہلی کی منتخب حکومت تمام امور پر فیصلہ لے سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button