سرورققومی خبریں

دہلی پولیس کرائم برانچ نے دیپ سدھو کو ایک بار پھرکیا گرفتار ، آج ہی ملی تھی ضمانت

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے لال قلعے میں ہونے والے تشدد کے الزام میں ہفتہ 26 جنوری کو پنجابی اداکار دیپ سدھو کو گرفتار کرلیا ہے۔ دیپ سدھو کو آج صبح تیس ہزارہ کورٹ نے ضمانت دے دی تھی ۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ انہیں دوبارہ کس وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سدھو پر لال قلعے پر تشدد کے دوران ہجوم کو بھڑکانے کا الزام ہے۔ سدھو کو دہلی پولیس نے 9 فروری کو کرنال ہریانہ سے گرفتار کیا تھا۔

دہلی پولیس کے مطابق26 جنوری کو لال قلعے میں ہونے والے تشدد کے بعد کچھ لوگوں نے مخصوص مذہبی جھنڈا لہرایا تھا، ان میں سے کچھ کی شناخت کی گئی ہے ، جن میں سے دیپ سدھو مرکزی ملزم تھے۔گزشتہ دنوں ضمانت کی درخواست پر بحث کے دوران وکیل دفاع کا کہنا تھا کہ ان کا مؤکل بھیڑ اکٹھا کرنے میں ملوث نہیں ہے،

اس کو ثابت کرنے کے لئے کوئی ثبوت بھی نہیں ہے کہ سدھو نے لوگوں کو وہاں جمع ہونے کو کہا ہے۔واضح ہو کہ اس تشدد میں 500 سے زیادہ پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے ، جبکہ ایک احتجاجی شخص کی بھی موت ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button