
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے نئے ریکارڈ سامنے آرہے ہیں۔ دہلی سرکار کی جانب سے کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے تمام اقدامات کے باوجود اتوار کے روز کرونا کے ریکارڈ 10 ہزار 774 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،جبکہ 48 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ یہ ایک دن میں ریکارڈ شدہ کرونا کا اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے ۔
اس کے بعد دہلی میں کرونا کیسز بڑھ کر 7 لاکھ 25 ہزار 197 ہوچکے ہیں،تاہم گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 5158 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پچھلے 24 گھنٹوں کے ریکارڈ ٹیسٹ کئے گئے ، مجموعی طور پر 114288 ٹیسٹ کئے گئے جو اب تک کا سب سے زیادہ ٹیسٹ ہے، کرونا پازیٹیو کی شرح 9.43فیصد ہے۔
24 گھنٹے میں 48 مریض فوت ہوگئے ،جو14 دسمبر کے بعد سب سے زیادہ اموات کی شرح ہے۔14دسمبر کو ہوئی تھی 60 اموات،اموات کی کل تعداد 11283 ہوئی ۔ساڑھے 5 ہزار سے زائد کنٹن منٹ زون کی تعداد، 5705 ہوا ہاٹ اسپات کی تعداد ۔ایکٹیو کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 34341 ہوئی ۔29 نومبر 2020 کے بعد سب سے بڑی تعداد ، 29 نومبر کو 35091 ایکٹیو مریض تھے۔
ہوم آئی سولیشن کے اعداد و شمار 17 ہزار سے متجاوز ، 3دسمبر کو ہوم آئی سو لیشن کی تعداد 17790 تھی ۔ فعال کورونا مریضوں کی شرح 4.73فیصد ی ہوئی ۔ جب کہ5 دسمبر 2020 کو فعال مریضوں کی شرح 5.23 فیصد تھی۔ ریکوری کی شرح 93.7 فیصد رہ گئی،جب کہ5 دسمبر 2020 کے بعد سب سے کم، 5 دسمبر کوریکوری شرح 93.85 فیصد تھی۔
وہیں 24 گھنٹوں میں 10774 کیسز سامنے آئے ہیں، کل تعداد 725197 ہوئی ۔ 24 گھنٹوں میں 5158 مریض صحت یاب ہوئے ، ان کی مجموعی تعداد 679573 ہے ۔ جبکہ24 گھنٹوں میں 114288 ٹیسٹ ہوئے ، مجموعی ٹیسٹ اسکور 15558243 ہے ۔آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ 76954 ،اینٹی جن 37334۔ جب کہ کورونا موت کی شرح – 1.56 فیصدہے ۔



