بین ریاستی خبریں

دہلی کے بعد اب پنجاب میں 30 اپریل تک نائٹ کرفیو نافذ

چنڈی گڑھ :(اردودنیا.اِن)کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرہ کی وجہ سے دہلی کے بعد پورے پنجاب میں نائٹ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ یہ رات کا کرفیو آج رات سے 30 اپریل تک ہر روز 8 گھنٹے نافذ رہے گا۔ اس مدت کے دوران ریاست بھر میں رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک پابندی عائدہوگی۔ حکومت پنجاب نے ریاست میں سیاسی میٹنگوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔اس سے قبل نائٹ کرفیو کے نفاذ کا اعلان 30 اپریل تک دارالحکومت دہلی میں کیا گیا تھا۔

یہاں نائٹ کرفیو رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ کیا گیاہے۔ اس دوران تمام اسکول اور کالج بند رہیں گے۔ 200 افراد کو عوامی تقریب اور شادی میں کھلی جگہ پر اور 100 افراد کو بند جگہ میں شامل ہونے کی اجازت ہے۔کورونا کیسز اتنی تیزی سے بڑھ رہے ہیں کہ اتر پردیش حکومت نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان بھی کر سکتی ہے۔

کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے کے پیش نظر الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے رات کے وقت کرفیو نافذ کرنے پر غور کرنے کو کہا ہے۔ عدالت نے کہا کہ حکومت نے کورونا کی دوسری لہر کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں ، لیکن حکومتی ہدایات پر صحیح طریقے سے عمل نہیں کیا جارہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ریاست کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ہدایات پر عمل کریں۔ عدالت نے ریاست کے تمام ضلعی کلکٹرز کو سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 115736 نئے کیسز درج ہوئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button