قومی خبریں

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کے والد کا کورونا انتقال

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کورونا کی مہا ماری ملک بھر میں جاری ہے۔ اسی کڑ میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کے والد اتوار کو کورونا سے انتقال کر گئے تھے۔ ان کے انتقال پر وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے ٹوئٹ کرکے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کجریوال نے ٹوئٹ کیا کہ ہمارے وزیر صحت ستیندر جین نے آج کورونا کی وجہ سے اپنے والد کو کھو دیا،یہ بہت ہی دکھ کی بات ہے ، ستندر خود دہلی کے لوگوں کے لئے چوبیس گھنٹوں کام کر رہے ہیں،

ان کی روح کو شانتی ملے ،اہل خانہ کو میری طرف سے تعزیت ہے ۔واضح ہو کہ ہفتہ کے روز عام آدمی پارٹی کے دہلی سے ممبر راجیہ سبھا ممبر کی اہلیہ نارائن داس گپتا (این ڈی گپتا) کی موت بھی کورونا سے ہوئی تھی۔ این ڈی گپتا اور ان کی اہلیہ دونوں کورونا پازیٹو تھے، دونوں اسپتال میں زیر علاج تھے اور دو دن قبل ہی ان کی رپور ٹ آئی تھی۔

ہفتے کے روز دہلی میں کرونا کے 25219 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، جبکہ ایک ہی دن میں سب سے زیادہ 412 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔ دہلی میں کرونا انفیکشن کی شرح 31.61 فیصد ہے۔ اس کی اطلاع دہلی محکمہ صحت کی طرف سے جاری بلیٹن میں دی گئی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 79780 سمپل کی جانچ کی گئی۔ دارالحکومت میں فی الوقت 96747 فعال کیسز ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button