سرورقفلمی دنیا

دیوولینا بھٹاچاریہ اور پارس چھاپڑا میں شدید اختلافات،پارس نے کہا آستین کا سانپ

Devolina-Bhattacharya,
social-media

انٹرٹینمنٹ ڈیسک

بگ باس 13 سے شہرت حاصل کرنے والے پارس چھاپڑا تازہ ترین سیزن میں دیوولینا بھٹاچاریہ سے سخت ناراض نظر آئے، دونوں میں خاصا اختلاف رہا۔ اور دیوولینا تو ان کے خلاف سخت غصے میں تھیں۔

اس حوالے سے میڈیا سے ایک انٹرویو میں پارس چھاپڑا نے دیوولینا بھٹاچاریہ کو آستین کا سانپ کہنے کے ساتھ جعلی شخصیت کا حامل قرار دیا۔انکا کہنا تھا کہ انھیں معلوم ہے کہ دیوولینا ان کے خلاف باتیں کرتی ہیں۔ یہ تو وہی بات ہوئی نہ کہ ایسے کو آستین کا سانپ کہتے ہیں جو آپ کو ہمیشہ ڈسنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جب وہ بگ باس 14 کے ہاؤس میں داخل ہوئے تو یہ پرجوش انداز میں چلائی کہ یہ میرا دوست آگیا، اور اسے معلوم ہے کہ میں کون ہوں۔

Devolina-Bhattacharya,
social-media

پارس کا کہنا تھا کہ دیوولینا نے دراصل میرا ایک مخصوص امیج اس مقابلے کے دیگر لوگوں کے ذہن میں بنایا ہے۔ یہ دوسروں سے کہتی ہیں کہ میں قابل بھروسہ نہیں ہوں اور میں ایسا ویسا کرسکتا ہوں۔دراصل جب میں ہاوس کے اندر گیا تو میرے بہت سے فینز نے مجھے پیغامات بھیجے اور بتایا کہ جب یہ باہر گئی اور ہم لوگ 13 سیزن شو کے اندر ہی تھے تو اس نے میرے اور ماہرہ کے خلاف ٹوئٹس کیے۔

لیکن میں نے اس جانب توجہ نہیں دی کیونکہ اس وقت اسکا اور میرا معاملہ ٹھیک تھا میں پریشان بھی نہیں ہوا کیونکہ بعض اوقات لوگ خبروں اور ہیڈ لائنز میں رہنے کے ایسا کرتے ہیں۔لیکن جب اندر گیا اور اسکے دو مختلف ری ایکشن دیکھے، میرے سامنے تو یہ خوش نظر آئی لیکن میری غیر موجودگی میں، میرے بارے میں غلط باتیں کرتی رہی اس سے پتہ چلا کہ یہ کتنی جعلی اور دہری شخصیت کی مالک ہے اور ایسا کرکے اس نے اپنی اصل پرسنالٹی دکھائی۔

پارس نے کہا کہ اگر یہ نہیں ہوتی تو مقابلے میں شاید کوئی اور ہوتی، میں تو اندر اپنے فینز کے لیے گیا تھا، دراصل اگر میں اندر نہ جاتا تو دیوولینا کو نکال دیا جاتا کیونکہ اس نے مجھے بتایا تھا کہ اسکا تو تین ہفتے کا کنٹریکٹ ہے میرے اندر جانے سے  یہ ایک اور ہفتہ کے لئے رک  گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button