بین ریاستی خبریں

ذاتیات پر مبنی تبصرہ پر تحصیلدار معطل ،وائرل ویڈیو میں ’ٹھاکر‘ کو بنایا تھا نشانہ

تحصیلدار

لکھنؤ: (اردودنیا.اِن)ٹھاکروں کو پیدائشی ’کرمنل ‘کہنے والے لکھنؤ کے موہن لال گنج تحصیلدار نکھل شکلا کوفوری طو رپر عہدہ سے معطل کردیا گیاہے۔ جمعرات کے روز تحصیلدار نکھل شکلا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ حکومت پر برہمنوں اور ٹھاکر مجرموں کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے نظر آ رہے تھے، اسی ویڈیو کوبنیاد بناکر نکھل شکلا کو جمعہ کے روز معطل کردیا گیا ہے۔

جمعرات کو لکھنؤ کی تحصیل موہن لال گنج میں تعینات پی سی ایس آفیسر نکھل شکلا کی ایک ویڈیو جمعرات کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ جس میں تحصیلدار نکھل شکلا ذات پات پر مبنی تبصرے کرتے نظر آئے تھے۔

موہن لال گنج تحصیلدار نکھل شکلا کے خلاف پہلے ہی بہت شکایات تھیں۔ محکمہ کے ذرائع کا دعوی ہے کہ ابھی تک صرف معطلی کی کارروائی کی گئی ہے۔ نکھل شکلا پرممکنہ مزید سخت کارروائی کی جاسکتی ہے۔ حکومتی سطح پر تیاری جاری ہے۔خیال رہے کہ موہن لال گنج تحصیلدار نکھل شکلا یہاں کے ایک بہت اچھے آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں ، لیکن جمعرات کے روز ان کی ایک غلطی نے ان کی شبیہ کو مسخ کردیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button