قومی خبریں

راجستھان: راکیش ٹکیت پر حملہ کے الزام میں 14 افراد گرفتار

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)جمعہ کے روز راجستھان کے الور ضلع میں کسان رہنما راکیش ٹکیت کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ کچھ لوگوں نے مبینہ طور پر پتھراؤ کیا۔ اس واقعے میں کسی کو چوٹ نہیں پہنچی تھی ، لیکن ٹکیت کی کار کو نقصان پہنچا ۔ اب 14 افراد کو اس حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ، باقی لوگوں کی تلاش جاری ہے۔راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بہروڈ کے تتار پور چوراہے پر پیش آیا۔

بھارتی کسان یونین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) سے ہے۔ یونین نے الزام لگایا ہے کہ اس حملے کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہے۔غازی آباد میں بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان نے بھی اے بی وی پی کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

بی کے یو کے میڈیا انچارج دھرمیندر ملک نے غازی آباد میں کہاکہ اے بی وی پی کے کچھ کارکنوں نے راکیش ٹکیت پر حملہ کیا اور ان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button