بین ریاستی خبریں

راجستھان : کانگریس کو کامیاب کرکے عوام نے حکومت کو مضبوط کیا ہے:وزیراعلیٰ اشوک گہلوت

جئے پور:(اردودنیا.اِن)راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاست کے اسمبلی ضمنی انتخابات میں دوسیٹوں پر کانگریس امیدواروں کے کامیاب ہونے پر مبارک باد اور رائے دہندگان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کو حمایت دے کر عوام نے ریاستی حکومت کو مزید مستحکم کیا ہے اورترقی کی کڑی سے کڑی جوڑی ہے۔

مسٹر گہلوت نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر کہا کہ کانگریس امیدواروں کو اپنی حمایت اورتعاون دے کر علاقہ کے عوام نے ہماری حکومت کو مزید مضبوط کیا ہے اورترقی کی کڑی سے کڑی جوڑی ہے اس کے لئے وہ ووٹروں کاشکریہ اداکرتے ہیں۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کے تمام کارکنان اوررہنماوں کو مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے بھیلواڑہ ضلع کے سہاڑاسے کانگریس امیدوار گایتری دیوی اورضلع چرو میں سجان گڑھ سے منوج میگھوال کو ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے پر دلی مبارک باد اورنیک خواہشات پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button