جے پور:(اردودنیا.اِن)راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جمعرات کو انہوں نے ٹویٹر کے ذریعے اس بارے میں معلومات دی۔ سی ایم گہلوت نے کہا کہ کوڈ ٹیسٹ کرانے کے بعد آج میری رپورٹ پوزیٹیوآئی ہے۔ مجھے کوئی علامت نہیں ہے اور میں اچھامحسوس کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کوویڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے آئیسولیشن رہ کر کام جاری رکھوں گا۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز سی ایم گہلوت کی اہلیہ کورونا وائرس پوزیٹیو پائی گئیں۔راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت بدھ سے آئیسولیشن میںہیں۔ واضح رہے کہ راجستھان میں اس مہلک وائرس سے مجموعی طور پر 3926 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں مزید 16613 افراد متاثر ہوئے۔ ان میں جے پور میں 3014، جودھ پور میں 2220 ، الور میں 1123 اور اوئے پور میں 1112 نئے مریض شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں مزید8303 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔



