بین ریاستی خبریں

راجستھان کے 8 شہروں میں نائٹ کرفیو نافذ

دیگر ریاستوں سے آنے والوں کیلئے کرونا منفی رپورٹ کارڈ لازمی

جے پور: (اردودنیا.اِن)کرونا کی دوسری لہر کے پیش نظر راجستھان کے 8 شہروں میں نائٹ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ ان شہروں میں دارالحکومت جے پور سمیت اجمیر ، بھیلواڑہ ، جودھ پور ، کوٹہ ، اودے پور اورکوشل گڑھ شامل ہیں۔رات کا یہ کرفیو کل یعنی 22 مارچ سے نافذ ہوگا۔ صبح 11 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ اس دوران ہنگامی خدمات کے سوا تمام خدمات معطل رہیں گی۔

پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ وزیر اعلی اشوک گہلوت کی زیرصدارت کورونا کور گروپ کے اجلاس میں لیا گیا۔ انفکشن کی روک تھام کے لئے رات 10 بجے سے ریاست کے تمام شہروں میں مارکیٹ بند رکھنے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔ دوسری طرف 25 مارچ سے راجستھان میں باہر سے آنے والے تمام مسافروں کے لئے 72 گھنٹوں کے اندر اندرکرونا منفی رپورٹ کارڈ لازمی ہوگی۔

منفی رپورٹ کے بغیر آنے والے مسافروں کو پندرہ دن تک قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔ تمام کلکٹر اپنے اضلاع میں کو ر نٹائن سینٹر کا نظام دوبارہ شروع کریں گے۔ اس سے قبل ، کیرالہ ، مہاراشٹر ، گجرات ، پنجاب ، ہریانہ ، مدھیہ پردیش کے لئے لازمی تھا۔ اب اسے تمام ریاستوں کے لئے لازمی کردیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے ، بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پر بھی مسافروں کی ٹیسٹنگ ہوگی ۔ ریاست میں ایک بار پھر منی کنٹن منٹ زون کا نظام نافذ کیا جائے گا۔

جہاں کہیں بھی پانچ سے زیادہ پازیٹیومعاملات سامنے آئیں گے۔ اسے کنٹن منٹ زون کے طور پر اعلان کیا جائے گا۔ نائٹ کرفیو کی پابندی کا اطلاق ان فیکٹریوں پر نہیں ہوگا جہاں نائٹ شفٹ کا انتظام کیا جاتا ہے۔ نیز ، آئی ٹی کمپنیاں ، ریستوراں ، دواخانہ، لازمی اور ہنگامی خدمات سے متعلق دفاتر وغیرہ اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button