سرورققومی خبریں

راشٹرپتی بھون کو عوام کے لئے 6 فبروری سے دوبارہ کھول دیا جائے گا

راشٹرپتی بھون کو عوام کے لئے 6 فبروری سے دوبارہ کھول دیا جائے گا


نئی دہلی : (اردودنیا.اِن)کوویڈ-19 کے سبب 13 مارچ 2020 سے راشٹرپتی بھون کو لوگوں کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ اسے 6 فروری 2021 سے عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ یہ (سرکاری تعطیلات کو چھوڑکر) ہفتہ اور اتوار کو کھلے گا۔ ناظرین ویب سائٹ https://presidentofindia.nic.in یا https://rashtrapatisachivalaya.gov.in / پر جاکر اپنی جگہ بک کراسکتے ہیں۔

حسب سابق 50 روپئے برائے نام رجسٹریشن چارج فی ناظر وصول کیے جا ئیں گے ۔ سماجی فاصلے کے ضابطے پر عمل درآمدکے لیے پہلے سے بْک تین ٹائم سلاٹ مقرر کئے گئے ہیں، جو کہ 10:30، 12:30 اور 14:30 ہیں۔ ہر ٹائم سلاٹ میں زیادہ سے زیادہ 25 لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ ٹور کے دوران ناظرین کو کوویڈ پروٹوکول پرعمل کرنا ہوگا، جس میں ماسک پہننا، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا وغیرہ شامل ہیں۔

ٹویٹر نے’ کسان ایکتامورچہ ‘اور’کاروان میگزین‘ سمیت متعدد اکاؤنٹس کوبلاک کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button